جہلم

جہلم میں حکومت کے احکامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 دوکانیں سیل، 50 ہزار روپے جرمانہ

جہلم میں حکومت پنجاب کے احکامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8دوکانیں سیل، 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالقفار احمد نے آج حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 8دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 50ہزار روپے جر مانہ کیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے تاجروں کو ہدایت کی آپ جتنہ محدود رہیں گے اتنا ہی محفوظ رہیں گے اس لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز جس کے مطابق ماسک کا استعمال، سینیٹائزر ز کا استعمال، سماجی فاصلے رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ سب نے اپنے آپ کو محدود رکھنا ہے اس سے نا صرف آپ محفوظ رہیں گے بلکہ آپ سے ملنے والے بھی محفوظ رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button