ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے والدین نے ڈرائیور کو معاف کر دیا

0

دینہ: حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے دونوں نو جوانوں کے والدین اور زخمی نو جوان کی والدہ نے مزدا ڈرائیورکو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور محمد فا روق اعظم ولد فقیر احمد سکنہ چک نمبر 166/9 تحصیل چیچہ وطنی ضلع سا ہیوال سے حا دثہ کے دوران ایک ہی خاندان کے تین نو جوان مو ٹر سا ئیکل سوار حیدر علی ولد عبدالر حمن،محمد عرفان ولد محمد مہربان ،زاہد نصیر ولد نصیر سکنا ئے ڈھوک با غ عمرال تحصیل سوہاوہ دینہ میں مزدا وین کی زد میں آگئے تھے جس کے نتیجہ میں دونوں کزن حیدر علی اور محمد عرفان مو قع پر جا ں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا کزن زاہد نصیر شدید زخمی ہو گیا جس کے دونوں با زو ٹو ٹ گئے۔

پو لیس تھا نہ دینہ نے ڈرائیور محمد فا روق اعظم کے خلاف بجرم 322/279 ۔427/337 مقد مہ درج کرلیا تھا اور اللہ دتہASI تفتیشی آفیسر نے ملزم کو گر فتارکر لیا تھا، ڈرائیور محمد فا روق اعظم نے متا ثرہ خاندان معززین کی وسا طت سے گھر جا کر معا فی ما نگ لی جس پر متا ثرہ خاندان نے فی سبیل اللہ معا ف کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.