دینہاہم خبریں

دینہ میں شدید دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص موقع پر جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی

دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک مسافروں سے بھرے رکشے کو روندتے ہوئے دور تک لے گیا ، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ، ٹرک بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا ، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی بعدازں شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے رو ز صبح سویرے دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار ٹرک نمبری AJKA-6481دینہ سے باغاں کی طرف جا رہا تھا جبکہ چنگ چی رکشہ مسافروں سے بھرا باغاں سے دینہ کی طرف آ رہا تھا کہ شدید دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے رکشہ کو روندتے ہوئے دور تک لے گیا۔

ٹرک بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا رکشہ میں سوار محمد اقبال ولد علی احمد سکنہ گگڑ کلا ں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ شہریار ولد محمد ساجد ، وقاص ولد ارشد ، عاصمہ دختر محمد سلیم و دیگر شدید زخمی ہو گئے ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور بعد ازاں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس تھا نہ دینہ نے رکشہ ڈرائیور محمد عارف ولد محمد رفیق کی درخواست پر ٹرک ڈرائیور کے خلا ف مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button