واپڈا کالونی منگلا میں سرکاری کوارٹرز پر قبضہ مافیا کا شکنجہ، تالے توڑ کر رہائش اختیار کرلی گئی

0

منگلا: واپڈا کالونی منگلا میں سرکاری کوارٹرز پر قبضہ مافیا کا شکنجہ، تالے توڑ کر رہائش اختیار کرلی گئی،وائٹ واش کا 45لاکھ کا کاغذی ٹھیکہ بھی دے دیا گیا، واپڈا ہائیڈور الیکٹر ک لیبر یونین نے چیف انجینئر کو توجہ دلاو خط لکھ دیا، قبضہ چھڑوانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق واپڈ ا کالونی منگلا میں چند بااثر ملازمین نے سرکاری طور پر بند کوارٹرز کے تالے توڑ کر قبضہ جما نا شروع کررکھا ہے اس کوارٹرز کا نہ صرف کرایہ نہیں دیا جارہا بلکہ بجلی کے بل بھی دئیے بغیر بجلی استعمال کی جارہی ہے یہ بات واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین میر پور نے اپنے ایک احتجاجی خط میں چیف انجینئر کو بتائی۔

یونین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے مخصوص کوارٹر ز پر بااثر ملازمین نے تالے توڑ کر قبضہ جما رکھا ہے جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ دیگر ملازمین کی حق تلفی بھی ہے جو کافی عرصہ سے کوارٹرز کیلئے درخواستیں دے کر انتظار کر رہے ہیں یونین نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ کوارٹرز کیلئے 45لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا جس کا کام تو نہیں ہو رہا البتہ ادائیگی کی جارہی ہے جو سراسر کرپشن اور اقربا پروری ہے۔

یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان معاملات پر فوری ایکشن لیا جائے ورنہ یونین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی جس کی تمام ذمہ داری چیف انجینئر پر ہو گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.