دینہ میں مسجدکے غلے سے پیسے چرا نے والا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا

0

دینہ: مسجد کے غلے سے پیسے چرا نے والا ملزم عوام کے ہاتھ لگ گیا ،لوگوں نے پکڑ کر پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کر دیا ،مقدمہ درج ،اس سے قبل بھی کئی مسجدوں کے غلوں کا صفایا ہو چکا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل شریف میں جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد میں غلے کے تالے توڑ کر ملزم ثاقب ولد گل شریف سکنہ جنڈ ضلع اٹک پیسے نکال رہا تھا کہ لوگوں نے دیکھ ۔

چور کو پکڑ کر پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کیا گیا، پولیس ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

یاد رہے کہ دینہ میں اس سے قبل بھی کئی مسجدوں کے غلے چوری ہو چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.