سول ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کیلئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے، ممبران اسمبلی، ڈپٹی کمشنر

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ، سٹرکچر مکمل ہونے کے بعد پینٹ، دروازے ، بجلی کی تاریں، واشرومز، ٹائلیں، بجلی کی منصوعات،اور دیگر ضروری سہولیات مکمل کی جا چکی ہیں۔ شیلٹر ہوم کو چند روز میں مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور دیگر بے گھر افراد کو رات کو ہسپتال میں قیام کرنے کے لئے کھولا جارہا ہے، معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام کیا جا چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایم پی اے راجہ یاور کمال، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال اور دیگر افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریباً ایک کروڑ سے روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس شیلٹر ہوم میں 64 مرد اور 34 خواتین کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔جن کیلئے الگ الگ کچن،ڈائننگ ہال اور واش رومز بنائے جا رہے ہیں، عمارت کی بنیاد ڈبل سٹوری بلڈنگ کے حوالے سے رکھی گئی ہے اور ترقیاتی کام مکمل کا جا چکا ہے اور اسکا افتتاح جلد متوقع ہے ۔

دورہ کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش،سماجی کارکن و ایڈووکیٹ فرحت ضیا کمال، ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور دیگر افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں شیلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہلم میں اس پناہ گاہ کی تعمیر سے مریضوں کی مشقلات میں کمی ہو سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.