جہلم

میونسپل کمیٹی بازاروں سے تجاوزات ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ محمد عارف چوہدری

جہلم: میونسپل کمیٹی کا انکروچمنٹ سٹاف شہر کے مصروف بازاروں سے تجاوزات ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ تاجر ان کے ساتھ مکمل تعاون کریںگے۔

ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد عارف چوہدری نے آج انجمن تاجران کی مجلس عاملہ کے ایسوسی ایشن کے صدور کے ایک مشترکہ اجلاس سے کیا۔اجلاس میں خواجہ محمد آصف جاوید،چوہدری سعید احمد،الحاج ظہور عالم بٹ،چوہدری محمد شعیب ،شیخ محمد احسان،شیخ ذوالفقار علی کاشف کے علاوہ دیگر صدور موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہر کے تمام بازاروں کو کشادہ چاہتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ انجمن تاجران کے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کریں اور اپنی دوکانوں کے سامنے ریڑھی بانوں اور ٹھیوں کو لگوائیں کیونکہ اس طرح نہ صرف ٹریفک کا معمول خراب ہوتا ہے بلکہ خریداروں کیلئے بھی پریشانی بنتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ اپنا ٹریفک سٹاف تمام بازاروں کے باہر لگا کر موٹرسائیکل رکشہ جات کو بازاروں کے اندر اڈے بنانے سے روکیں کیونکہ چوک اہلحدیث ہر وقت ان سے بھر ا رہتا ہے اور خریداروں کے ساتھ ساتھ تاجروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہمارا وفد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفارقیصرانی سے ملکر ایسا لائحہ عمل بنائے گا کہ جس سے نہ تو تاجروں کو مشکلات ہوںگی اور تمام بازار بھی کشادہ ہوںگئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button