جہلم

جہلم میں آئیسکو افسران اور عملہ کی ملی بھگت سے گھریلو میٹرز کے کمرشکل استعمال کا انکشاف

جہلم: شہر اور گردونواح میں آئیسکو افسران اور عملہ کی ملی بھگت سے گھریلو میٹرز کے کمرشکل استعمال کا انکشاف، گھریلو میٹر کوکمرشل کے طور پر استعمال کرکے قومی خزانے کو لاکھوں ، کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے بااثر افراد کیخلاف آئیسکو کی جانب سے سرد مہری سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں آئیسکو سرکل جہلم کے افسران و عملے کی ملی بھگت سے گھریلو میٹرز کو نصب کرواکے بااثر افراد نے کمرشل سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں ، ا س طرح آئیسکو سرکل جہلم کو ماہانہ لاکھوں ، کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہاہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گھریلو کنکشن کو کمرشل سرگرمیوں میں استعمال کرنے والے افراد کو واپڈا ملازمین کی سرپرستی حاصل ہے ، واپڈا ملازمین کارروباری افراد سے باقاعدہ بھتہ وصول کرتے ہیں ، جبکہ آئیسکو سرکل جہلم کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ، جس سے واپڈا کو لاکھوں ، کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

شہریوں نے ایس ای آئیسکو سرکل جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر میں واقع پلازوں ، کوٹھیوں ، گھروں، ہسپتالوں کا سروے کروایا جائے کارروباری سرگرمیوں میں ملوث مالکان کے گھریلو میٹر کو کمرشل کرکے بھاری جرمانے کے ساتھ وصولی کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button