دینہ میں پہلی بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو اغواء کر لیا، دوسری بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج

0

دینہ: تھانہ منگلا میں سوتن نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی پر شوہر کے اغوا ء کا مقدمہ درج کروا دیا، دوسری بیوی نے الزام لگایا کہ اسکا شوہر ڈیڑھ سال سے گھر نہیں پہنچا، پولیس نے پہلی بیوی سمیت 4 افراد کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کے علاقہ ساگری میں تسلیم اختر نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری شادی 5 سال قبل محمد مناف سے ہوئی، میرا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا شوہر اپنی پہلی بیوی کے ساتھ ڈیڑھ سال پہلے بازار گیا اور واپس گھر آکر بتایا کہ پہلی بیوی صفیہ بیگم نے کچھ رشتہ داروں کے ذریعے مجھے ہراساں کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے دو وہ مجھے طلاق نہیں دینا چاہتے تھے اس کے بعد میرا شوہر مناف غائب ہو گیا مجھے قوی یقین ہے کہ میرا خاوند صفیہ بیگم اور اسکے رشتہ داروں نے اغواء کیا ہے۔

تھانہ منگلا پولیس نے پہلی بیوی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر شوہر کی تلاش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.