جہلم میں سی این جی اسٹیشن پر ڈکیتی، پولیس کی بروقت کارروائی، ایک ڈکیت گرفتار

0

جہلم: دو مرد اور تین خواتین پر مشتمل ڈکیت گینگ نے جہلم سی این جی اسٹیشن جی ٹی ایس چوک کے کیشئر سے رقم چھین لی جس کی اطلاع ایس ایچ او تھا نہ سٹی عمران بیگ اور چو کی کینٹ پو لیس مرز اطفیل ،سب انسپکٹر آصف کو دی گئی جنہوں نے بر وقت کا روائی کر تے ہو ئے ڈکیت گینگ کی گاڑی اور ایک مرد کو گرفتا ر کر لیا جبکہ ایک مرد اور 3خواتین فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔

اس واقعہ سے متعلق گفتگو کر تے ہو ئے جہلم سی این جی کے مالک معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ ہم پو لیس کی بر وقت کا ر وائی پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کا فی تگ و دوکی اور اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھا یا ۔

انہوں نے کہا کہ پو لیس پر صرف تنقید ہی کی جا تی ہے اچھی کا ر کر دگی پر حو صلہ افزائی بھی کر نی چاہیے ۔کسی بھی شعبے سے منسلک افراد کی حو صلہ افزائی ان میںمزید محنت و لگن سے کام کر نے کا جذبہ پیدا کر تی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.