جہلم

جہلم شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گراں فروشی اور ناپ تول میں ہیرا پھیری عروج پر

جہلم: شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گراں فروشی اور ناپ تول میں ہیرا پھیری عروج پر،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈانٹر پرائزز کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ،اندرون شہر کے بازاروں میںڈی او انڈسٹریز اینڈ انٹر پرائززسمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ناپ تول میں کمی اور ناقص اشیاء کی فروخت معمول بن چکی ہیں، عوام کمر توڑ مہنگائی میں معیاری اور سستی اشیاء خریدنے کی بجائے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کی اشیاء درجہ اول کے نرخوں پر خریدنے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کے بلند و بانگ دعوے تو کرتے تھے لیکن عملی طور پر حکومت میں آنے کے بعد وزیراعظم نے گراں فروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی بجائے غریب سفید پوش طبقے کو تاجروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد نے ریاست کے اندر الگ ریاست قائم کر رکھی ہے ، لوٹ مار کا بازار گرم ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر گامزن ہیں جس کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ زندہ درگور ہو چکا ہے۔

سماجی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور گرانفروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button