کھیوڑہ

تعمیر ملت ہائی سکول کھیوڑہ میں تمام سابقہ اساتذہ و طلباء کیلئے ایک عالی شان تقریب کا انعقاد

کھیوڑہ: ایک شام تعمیرین کے نام پر تعمیر ملت ہائی سکول کھیوڑہ میں تمام سابقہ اساتذہ و طلباء کے لیے ایک عالی شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سابقین نے بھر پور شرکت کی اور آئندہ ادارے کو بھرپور کامیابی کے ساتھ چلانے کے لیے پر عزم کیا۔سابق ٹیچر علی شاہ نے سکول انتظامیہ کو 50,000 روپے کا چیک دیا اور اولڈ ٹیچرز و اولڈ سٹوڈنٹ نے سکول کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ تعمیر ملت ہائی سکول میں سابق استاتذہ و طلباء کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تلاوت قرآن پاک قاری عمران اور نعت خواںحافظ بابر علی محمد اشفاق بھٹی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور سابق ایڈمنسٹریٹر مرزا حبیب اللہ سابق پرنسپل قاضی منظور حسین سابق ٹیچر علی شاہ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

تقریب میں درس قرآن حافظ محمد سلیم نے دیا میزبانی کے فرائض محمد اعجاز ملک خالد ریحان نے دئیے اور تقریب سے سابق ایڈمنسٹریٹر مرزا حبیب اللہ سابق پرنسپل قاضی منظور حسین سابق ٹیچر علی شاہ غلام محمد قاضی ثاقب نوید صدر ٹیچر یونین ضلع چکوال حاجی اعجاز احمد ملک سابق امیدوار ایم پی اے و رہنما جماعت اسلامی حافظ ممتاز ملک امیر تحصیل جماعت اسلامی عبدالقدوس ڈپٹی ذونل ہیڈ آفاق سابق ٹیچر محمد اشفاق احسان شاکر مرزا اعزاز عمران مدثر ڈاکٹر عبدالحفیظ عبدالمنعم ملک ولائیت اکرم دورانی مظہر اعوان نذر حسین عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز تجمل حسین فرحت ڈائریکٹر دارارقم سکولز محمد اسلم اور سابق طلباء میں نوید صابر محمد رضوان عبدالقدوس قریشی امیر سلطان نے بھی خطاب کیا۔

سابق استاتذہ و طلباء نے قاضی منظور حسین کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ تعمیر ملت ہائی سکول کو بھرپور کامیاب کرنے کے لیے قاضی منظور حسین کے دور کو واپس لائیں گے اور سکول کو کامیاب کرنے کے لیے ہم تمام جانی مالی تعاون کرینگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button