جہلم

مغربی کلچر کو اپنانے کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: آج ہمارا معاشرہ بہت سی سماجی اور معاشرتی برائیوں کا شکار ہے ، مغربی کلچر کو اپنانے کی وجہ سے نوجوان نسل اسلام کے اصولوں سے ناواقف ہونے کے باعث بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اسلامی قوانین کی روشنی میں کریں اور انکے کردار کو اتنا پختہ بنائیں کہ ان پر مغربی کلچر کی چھاپ نہ لگ سکے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی ، رفاعی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اس وقت مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو کمزور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں یہاں تک کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات ، احساسات اور عقیدہ کو بھی نقصان پہنچانے کی مزموم کوششو ں میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں اسلامی احکامات کے مطابق زندگیوں کو ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے، حکومت کی طرف سے تعلیمی نصاب میں قرآن مجید کی تعلیم کو سکولوں، کالجز ، یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں میں نصاب کا لازمی جز بنانا انتہائی لازمی ہے ، اس سے نوجوان نسل کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button