جہلم

پرانے ریلوے پل جہلم کے قریب برقعہ ٹائر میں پھنسنے سے خاتون گر کر شدید زخمی

جہلم: پرانے ریلوے پل جہلم کے قریب موٹرسائیکل حادثہ، ٹائر میں برقع پھنسنے سے خاتون گر کر شدید زخمی، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پرانے ریلوے پل کے قریب برقع موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنسنے سے موٹرسائیکل پر سوار لڑکا اور خاتون بری طرح سڑک پر گر پڑے جس کے نتیجے میں خاتون کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ موٹرسائیکل سوار لڑکا اور تین سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button