مسلمانوں کا نیا سال قربانی سے شروع ہو کر قربانی پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

0

جہلم: مسلمانوں کا نیا سال قربانی سے شروع ہو کر قربانی پر اختتام پذیر ہوتا ہے ، ماہ محرم الحرام اس عظیم قربانی کی یاد دلاتاہے جس کی مثال نہ تاریخ میں پہلے موجود ہے اور نہ ہی خانوادہ رسول ﷺ کی قربانی کے بعد مل سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سیدعطاء اللہ شاہ بخاری نے شہادت حضرت امام حسینؓکے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کربلا کے میدان میں باطل قوتوں کے سامنے حق کا پرچم بلند کیا، حسینیت ایک حقیقت اور رہتی دنیاء تک لوگوں کو باطل قوتوں کے سامنے سرنگوں نہ ہونے کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ امسال محرم الحرام اور ستمبر کے مہینے اکٹھے ہو کر ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ کر دین اسلام اور ارض پاک کے دفاع کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھنے کا عزم و حوصلے کو مضبوط کرنے کا درس دے رہاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.