دینہ

دو گروپوں میں پرانی دشمنی صلح میں تبدیل، سابق کونسلر کی جانب سے دونوں گروپوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

دینہ: 30سالہ پرانی دشمنی پر صلح کے موقع پر سابق کونسلر چوہدری ظفر کی جانب سے دونوں گروپوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام،تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سابق ضلعی وائس چیئر مین ڈاکٹر بشیر احمدچوہدری سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اہل علاقہ کی کوششوں سے 2گروپوں چوہدری الطاف اور مہر اویس گروپ میں جاری 30سالہ پرانی دشمنی کو دوستی کے رنگ میں رنگا گیا ،دونوں گروپوں میں صلح کے موقع پر سابق کونسلر و صدر کیمسٹ یونین دینہ چوہدری ظفر نے اپنی رہائش گاہ پر دونوں گروپوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ظہرانے میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سابق ضلعی وائس چیئر مین ڈاکٹر بشیر احمدچوہدری،چوہدری قیصر مشتاق جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ، صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی،چوہدری اسامہ، میا ں عرفان سابق وائس چیئر مین بلدیہ دینہ ، چوہدری محمد افضل، چوہدری عباس ،چوہدری مقبول،مہر عرفان ،حاجی رفیق،چوہدری رزاق،چوہدری مدثر،راجہ محمود،چوہدری تنویر ،چوہدری افضال، چوہدری ارشد ،پیر سید ہارون نذیر بخاری کھنیارہ شریف،راجہ نواز،راجہ بابر کرامت،امیدوار ایم پی اے گجرخان راجہ ایاض ،راجہ ہارون افضل، شیخ افتخار،مزمل عنایت سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری ظفر نے کہا کہ اللہ پاک کا بڑاکرم ہے کے صلح کے لئے کوششیں رنگ لائیں اور دونوں گروپوں میں دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button