ڈومیلیاہم خبریں

فرخ الطاف کرپٹ ہے،فرخ کی بیگم پر بھی مقدمہ درج ہیں انکو شرم آنی چاہیے۔ چوہدری محمد ثقلین

ڈومیلی: چوہدری محمد ثقلین کا بڑاگواہ میں پاور شوکامیاب،سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،چوہدری محمدثقلین کا بڑاگواہ پہنچنے پر شاندار استقبال،ڈھول کی تھاپ کیساتھ پنڈال میں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ العصر سکول سسٹم کے قریب آزاد امیدوار حلقہ این اے 66چوہدری محمد ثقلین کے سینئر سپوٹروں نے پنڈال سجایا،جس میں چوہدری محمد ثقلین سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا،جلسے کا ٹائم شام پانچ بجے تھا لیکن چوہدری ثقلین چار گھنٹے لیٹ جلسہ گا ہ پہنچے،گرمی سے عوام کا براحال ہوگیا تھا،چوہدری محمد ثقلین آزاد امیدوار حلقہ این اے66کے قافلے کو پہلے موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ بڑاگواہ پٹرول پمپ تک لایا گیا پھر وہاں سے پیدل ڈھول کی تھاپ کیساتھ پنڈال تک لایا گیا،پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور بھی کئے گئے،چوہدری محمد ثقلین نے اسٹیج پر پہنچ کر ہاتھ کھڑا کرکے سلام کیا،جلسے کا باقائدہ آغاز حافظ سعید ریاض نے تلاوت قرآن سے کیا،نعت ٹھیکدار لیاقت نے پیش کی،اسکے بعد چوہدری عدیل ثقلین ،ہیڈماسٹر(ر)راجہ شاہنواز کیانی اور راجہ خوشحال کیانی نے خطاب کیا۔

چوہدری عدیل ثقلین نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہم ہی اس علاقے میں تبدیلی لائیں گے ،میرے والد کو ٹکٹ نہ دیکر ناانصافی کی گئی جو آج خود اس کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں،میرے والد چالیس سال سے عوام کی خدمت کی۔خوشحال کیانی نے خطاب پنجابی میں کیا تو پنڈال میں بیٹھی عوام جوم اٹھی،کہا جیپ بلے میں سوار نہیں ہوسکتی بلے جیپ میں کئی سوار ہوسکتے ہیں،میں جب سلحال سے آیا تو روڈ ٹوٹی تھی میرا براحال ہو گیا۔

چوہدری محمد ثقلین نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پر خوب حملے کئے،کہا عمران خان کے اچھے نظریے کو دیکھ کراسکے ساتھ چلے تھے لیکن عمران نے سب کچھ ہی الٹ کیا،کرپٹ ،لینڈ مافیا کو جا کر ٹکٹ دیا،جس پر کئی کرپشن کے مقدمات درج ہیں ،فرخ کی بیگم پر بھی مقدمہ درج ہیں انکو شرم آنی چاہیے،چوہدری فرخ الطاف کوٹکٹ دلوانے میں چوہدری فواد حسین کا ہاتھ تھا ،اس کرپٹ مافیا کو جہلم جلسے میں عوام نے مسترد کردیا،عمران خان بہت مایوس ہوئے،جہلم جلسے کے اسٹیج سیکرٹری نے مجھے کال کی اور کہاکہ جب جلسہ ختم ہوا تو عمران خان اسٹیج کی سیڑیاں اتر رہے تھے، تو کہا آج مجھے چوہدری ثقلین یاد آرہاہے ،میں کہتا ہوں ابھی تو نانی بھی یاد آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سوہاوہ کے اس پسماندہ علاقے پر کوئی توجہ نہیں دی،انشاء اللہ اگر میں جیتا تو یہ گتر تا بڑاگواہ ،ککرالہ تا تتروٹ،ڈھوک پیندہ تا ترکھانی میرا،بڑاگواہ تا سلحال ،بڑاگواہ تا نگیال اور تھلہ چوہدریاں کا پل بنواؤں گا،جنہوں نے لاہور میں میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں پر اربوں روپے لگا دیے لیکن ہماری سٹرک جو سیری گھنیال تک بنی ہے اس سے آگے ان کے پاس فنڈ ختم ہوگیا تھا،یہ جو دو تین روڈیں بنی ہیں یہ الیکشن کی وجہ سے بنی ہیں۔

چوہدری ثقلین نے کہا کہ چوہدری خادم حسین اور ندیم خادم ویسے اچھے لیڈر ہیں ،چوہدری خادم حسین کو اللہ پا ک صحت دے،لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ انہوں نے تھانہ ڈومیلی کے علاقے پر توجہ نہیں دی،آپ سب 25جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور جیپ پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں ،آپ راجہ سفیر اکبر کو زیادہ ووٹ ڈلوائیں میری کم بھی نکل آئی کوئی مسئلہ نہیں،وہ ہمارے بھائی ہیں۔

جلسے میں ہیڈماسٹر (ر)راجہ انوار کیانی،ہیڈماسٹر(ر)راجہ شاہنواز کیانی،ہیڈماسٹر (ر)چوہدری شوکت محمود،صوبیدار (ر)مسعود احمد،چوہدری ندیم اکرم،(یوکے)چوہدری فدالحق سابق ناظم یوسی نگیال،افتخاربٹ،عبدالمعروف،ساجد مغل،تجمل منظور،راجہ حقیق بہاول آباد،حافظ سعید ریاض،ملک اشفاق،صوبیدار(ر)عبدالطیف،راجہ شعیب شیبی،،چوہدری ذولفقار احمد،چوہدری غضنفرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ،اختتام پر عوام بریانی پر ٹوٹ پڑی ،بریانی والی گاڑی کو عوام نے گھیرلیا،کسی کے ہاتھ میں ایک تو کسی کے ہاتھ میں پانچ پانچ بریانی کے ڈبے لے اڑے،کوئی خالی ہاتھ گھر لوٹا،ایک موٹر سائیکل بھی چوری ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button