کھیوڑہ

پاکستان کی دھرتی ہماری ماں ہے اور پاکستانی قوم اپنی ماں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ عبدالاحد احمد گوندل

کھیوڑہ: پاکستان کی دھرتی ہماری ماں ہے اور پاکستانی قوم اپنی ماں کی حفاظت کرنا جانتی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی نیندیں حرام کر دیں گے، پاکستان آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اپنے وطن اور پاک آرمی کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی چیف اپنی زبان کو لگام دے پاکستانی قوم کی خاموشی اور صبر کا امتحان ہر گز نہ لیا جائے، پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں اور اس ملک کے لیے پاکستان کا ہر بچہ اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک آرمی اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،انڈ ین بے غیرتوں کا بیان سنتے ہی پاکستانی قوم کا خون خول اٹھا اور ملک کے ہر فرد نے پاک آرمی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہم آپ کی ایک کال کے منتظر ہیں اور انشاء اللہ چوبیس گھنٹے دور ہو جائیں گے، ہم انڈیا کو ملیہ میٹ کر دیں گے، اللہ پاک پاکستانی قوم میں ایسا جذبہ قیامت تک قائم رکھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button