دینہ

دینہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 10 افراد کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی کارروائی ،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 10افراد کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 90ہزار روپے نقدی ،2سو عمانی ریال ،11عددموبائل فون ،ایک آلٹو کار، 2کیری ڈبے،1ایوری، 1موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی بر آمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع ملی کہ دینہ کے قریب چکوہا گاؤں میں خالی جگہ پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر سب انسپکٹر وقاص منظور ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر قمر سلطان اور ان کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر 10قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے محمد شہزاز ، محسن طارق ، ولید رضا ، حبیب بدر، یاسر عرفات ، رخسار خان ، ذوالفقار احمد ، امجد محمود ، ظفراقبال اور بابر شہزاد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 90ہزار روپے ، 200عمانی ریال ، 11عدد موبائل فونز ، 1عدد آٹو کار ، 2عدد کیری ڈبہ ، 1ایوری ، 1موٹرسائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button