دینہاہم خبریں

 پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب۔ سید حسین کا پرائمری سکول نصف فیصد رزلٹ دینے میں بھی نا کام

دینہ: پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کا عملی نمونہ، سید حسین کا پرائمری سکول اساتذہ اور این جی اوز کی عدم توجہ کے باعث نصف فیصد رزلٹ دینے میں بھی نا کام ، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، چیف آفیسر محکمہ تعلیم جہلم اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین کا پرائمری سکول جس کا رزلٹ نصف فیصد سے بھی کم ہے جس سے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، کیونکہ اساتذہ کا سرد مہری کا رویہ اور تشدد کی پالیسی کا رزلٹ فلاپ ہونے میں بہت بڑا عمل دخل ہے ، رہی سہی کسر حکومت پنجاب نے سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کر کے نکال دی ہے۔

جن کی ٹیچرز نا تجربہ کار ہونے کی وجہ سے سسٹم مکمل طو ر پر فلاپ نظر آتا ہے ، کیونکہ ان کی تعیناتی مقامی سطح پر کی جاتی ہے ، ہوم سٹیشن ہونے کی وجہ سے اور مقامی سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے بھی تعلیم کاحرج ہوتا ہے ، غریب لوگوں کے بچے ان سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جن کو گورنمنٹ آف پنجاب قریباً زبردستی بھی سکولوں میں داخلوں پر مجبور کر رہی ہے لیکن ان کے اساتذہ کی کارکردگی صفر ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button