جشن بہاراں محبت شاہ بخاری کا میلہ 19 اپریل سے لیکر 21 اپریل تک لگے گا۔ ملک فیصل عباس

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں جشن بہاراں محبت شاہ بخاری کا میلہ 19 اپریل سے لیکر 21 اپریل تک لگے گا میلہ کے لیے انتظامی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جوکہ میلہ کے لیے تمام انتظامات کریں گی۔ ملک فیصل عباس چیر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں حسب روایت امسال بھی میلہ محبت شاہ بخاری جشن بہاراں 19 اپریل سے لیکر 21 اپریل تک لگایا جائے گا۔ ملک زاہد کونسلر کو انتظامی کمیٹی کا کنوئیر اور بزرگ کونسلر یوسف ناز،ملک قمر جوتانیہ،مہر تصور،مرزا گلزار،حاجی عابد،راجہ احسان،راجہ غلام ا صغر شامل ہیں۔

اس موقع پر جمعرات کو مزار کو غسل دیا جائے گا اور عقیدت مند مزار پر چادریں بھی چڑ ھائیں گے

چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیزہ بازی ٹیموں کو کنٹرول سالار مسلم لیگ ن جہلم چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے کریں گے اور والی بال کے علاوہ شاندار کبڈی میچ پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کے درمیان ہو گا۔جس کے مہمان خصوصی شہنشاہ تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی ہوں گے۔

تقریب میں ایم این اے مطلوب مہدی خان،ایم پی اے چوہدری نذر گوندل اور بہت سے معززین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.