کھیوڑہاہم خبریں

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مسئلے کو پوری دنیا میں مذاق بنا دیا ہے۔ لیاقت بلوچ

کھیوڑہ : آئینی مدت پانچ سال ہر حکومت کے پاس موجود ہوتی ہے لیکن عمران خان نے تونااہلی کی انتہاء کر دی ہے، ریاست مدینہ کی بناء پر عوام سے ووٹ لینے کے بعد حکومت نے خود اس سلوگن کی دھجیاں اڑادی، مہنگائی بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما و نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سیرت النبیؐ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے غلط بتا رہے ہیں، ان کے وزیروں کو یہ نہیں پتا کہ ٹماٹروں کی قیمت کیا ہے مٹر کی قیمت کیا ہے عام آدمی کی زندگی کیسے گزر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت جس نے چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مسئلے کو پوری دنیا میں مذاق بنا دیا ہے، ایسی حکومت جو ہے کم از کم عمران خان کی موجودگی میں یہ حکومت تو نہ چلے گی اور نہ ہی ملک کے اندر کوئی اطمینان آئے گا، ایسے حکمران ملک کیسے چلائیں گے عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کر سکے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک کے اندر مایوسی کی لہر چھائی ہوئی ہے، کوئی شخص ایسا نہیں کہ جو اس وقت پریشانی کے عالم میں مبتلا نہیں معاشی اور تجارتی اعتبار سے بھی ملک کا برا حال ہے اشیاء خورد کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی22 دسمبر کو اسلام آباد مین کشمیر مارچ نکالے گی، مسئلہ کشمیر جوں کا توں پڑا ہے امریکہ نے یا کسی اور بڑی طاقت نے آکر مسئلہ کشمیر حل نہیں کروانا ہمیں خود ہی اس پر کام کرنا ہو گا، 120 دن ہو گئے ہیں کرفیو لگا کر نہاتے کشمیریوں کو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور عزتیں پامال کی جا رہی ہیں، کشمیر یوں کو آزادی دلانے کے لیے اچھی تقرریں کرنے کے ساتھ ساتھ متحد ہو کر کشمیریوں کو آزادی دلانے کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی۔
کانفرنس کے آخر میں لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے معروف بزنس مین حاجی شوکت حسین معروف صحافی مدثر ملک معروف بزنس مین ملک ابرارحاجی عطامحمد عبدالرشید مغل حاجی عبدالامعبود میں قرآن پاک کا ہدیہ پیش کیااور آخر میں ملکی سلامتی و امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button