ڈومیلی کے نواحی علاقہ فورپوٹھی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

0

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود میں بڑاگواہ کے نواحی گاؤں فورپوٹھی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد بال بال بچے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت بڑاگواہ کے نواحی گاؤں فورپوٹھی میں ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی گیئرلیور خراب ہونے سے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں37سالہ محمد فرمان ولد محمد انور جاں بحق ہوگیا۔

ٹرالی پر بیٹھے دو افراد بال بال بچ گئے، جاں بحق فور پوٹھی کی ڈھوک کھنڈا کا رہائشی تھاجس کی نماز جنازہ بروز جمعہ شام پانچ بجے ادا کردیاگیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.