پنن وال سے تاجر اغوا، اغوا کاروں نے تاوان لے کر تاجر کو چھوڑ دیا، اغواکار گرفتار، رقم برآمد

0

پنڈدادنخان: پنن والا سے اغوا ہونے والے شہباز نامی تاجر کو اغوا کاروں نے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے لینے کے بعد چھوڑ دیا، پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ،عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال سے شہباز نامی تاجر کو مبینہ طور پر ا غوا کر لیا تھا اور اغوا کرکے باغاںوالی کے پہاڑوں میں لے گئے تھے جہاں تاوان کی رقم چھ لاکھ روپے لینے کے بعد شہباز کو چھوڑ کر خود ککر پنڈی کے پہاڑی سلسلہ میں روپوش ہوگئے تھے ۔

ڈی پی او جہلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات سرچ آپریشن کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کو رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے بروقت کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.