میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں جہلم کی طالبات نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی

0

جہلم: ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی میٹرک کے امتحان کے نتائج میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی طالبات کا اعزاز، آرٹس گروپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن،حسب روایت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی طالبات علیشبا حبیب نے 1006نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور اسی طرح ایمان رفعت نے 1001نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کینٹ سے ملحقہ علاقہ سعیلہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات نے اس بار بھی ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں آرٹس گروپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی روایت کو برقرار رکھا، علیشبا حبیب نے1006نمبر حاص کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی ہی طالبہ ایمان رفعت نے راولپنڈی بورڈ میٹرک کے نتائج میں 1001نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی،جس پر انہیں راولپنڈی میں ہونے والی ایک تقریب میں میڈل دیئے گئے،اس موقع پر سکول ہذا کی اساتذہ بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کا اعزاز رہا ہے کہ کئی سالوں سے میٹر ک کے نتائج میں ان کی طالبات کی بورڈ میں پوزیشن ہوتی ہے۔

اہل علاقہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ جہلم کی طالبات کے بور ڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سکول کی ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امر کااظہار کیا ہے کہ یہ اساتذہ اور پرنسپل کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.