جہلماہم خبریں

واپڈ ا حکام کی ہٹ دھرمی، بغیر شیڈول جہلم میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بنا لیا

جہلم: واپڈ ا حکام کی ہٹ دھرمی، بغیر شیڈول کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بنا لیا، شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا جہلم کے حکام کی غیر ذمہ داری اور ہٹ دھرمی کی سزا جہلم کے شہری بھگت رہے ہیں اور واپڈا حکام کی جانب سے بغیر کسی شیڈول اور اطلاع کے آئے روز مختلف فیڈرز پر صبح نو سے شام تین چار بجے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے جس سے کاروباری صارفین کے علاوہ گھریلو صارفین بھی شدید کوفت کا شکار ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بجلی بند بارے دو تین روز قبل آگاہ کیا جاتا تھا لیکن اب واپڈا حکام اچانک ہی بجلی بند کردیتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے بند ہی رکھتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب معلومات لینے کیلئے واپڈا کے شکایات سیل رابطہ کیا جاتا ہے تو فون بند ملتا ہے ۔

شہریوں نے آئیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر ضروری اور طویل بندش کا سلسلہ بند کیا جائے اور اگر مرمت وغیرہ کا کام کرنا ہو تو دو تین دن پہلے شیڈول بذریعہ میڈیا عوام کو مطلع کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button