جہلماہم خبریں

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جہلم میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

جہلم: یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جہلم میں ضلعی انتظامیہ ،سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے ریلیوں ، سیمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیااور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ہر قسم کی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ریلیوں کا انعقاد شاندار چوک سے ڈی سی آفس تک کیا گیا ۔ریلی اور سیمینار میں ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان ، ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی، ایم پی اے چوہدری لال حسین، سکولوں، کالجز اور پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔ ریلیوں کے شراکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہاکہ قائد اعظم کے ارشادات کی روشنی میں پوری قوم کشمیر کو شہ رگ سمجھتی ہے اور کشمیریوں کے لئے حق خو د ارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد بھی اسی لئے کیا جاتاہے کہ پوری قوم اس موقع پر کشمیری عوام سے اپنے والہانہ اخترام کا اظہار کر تی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام بڑے دریاؤں کا مرکز کشمیر میں ہے لہٰذا کشمیر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم تمام اختلافات کے باوجود کشمیر کے معاملہ پر متحد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button