صفائی کے حوالے سے جہلم کے شہریوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز

0

جہلم: صفائی کے حوالے سے جہلم کے شہریوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے گندگی کے کنٹینر رکھنے کے باوجود گندگی باہر پھینک جانے والے تہذیب سے عاری ہوچکے ہیں پڑھے لکھے لوگ بھی گندگی ختم کرنے کی بجائے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ بات صدر پرائیویٹ ہیلتھ ایسوسی ایشن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی ، انہوں نے کہا کہ اسی فیصد بیماریاں گندے ماحول سے پھیلتی ہیں اور ہم لوگ ہسپتالوں میں تو لاکھوں خرچ کر دیتے ہیں لیکن اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی زحمت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہیلتھ ایسوسی ایشن نے ڈی سی جہلم سے ملکر شہر میں مختلف جگہوں پر کچرا کنٹینر رکھوائے تاکہ شہری جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگانے کی بجائے ان کے اندر کچرا ڈالیں اور بلدیہ کے ملازمین وہاں سے اٹھا لیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ شہریوں نے یہاں کچرا ڈالنے کی زحمت کی، نہ بلدیہ نے ان کی صفائی کی طرف دھیان دیا ، جبکہ کئی مقامات پر کنٹینر ہی غا ئب کر دئیے ہیں یہ رویہ انتہائی افسوسناک اور جاہلیت کا عکاس ہے۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ ہم نے سکولوں میں بچوں کو صفائی کی اہمیت وضرورت بارے آگہی کا پروگرام شروع کیا ہے تاکہ آئندہ نسل کو اس بارے تیار کیا جاسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.