پنڈدادنخاناہم خبریں

پیپلز پارٹی جہلم کے صدر کی موجودگی میں پنڈدادنخان میں جنرل سیکرٹری کیخلاف احتجاج

پنڈ دادنخان: تحصیل پنڈ دادن خان میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جنرل سیکرٹری کے خلاف احتجاج، شدید نعرے بازی، ضلعی صدر کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا اجتماع منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری مرزا جہانگیر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔اجتماع میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر، رشید بٹ، ملک خالد، اصغر شیرازی، شعیب کھوکھر، یاسر کھوکھر ،چوہدری خضر حیات،داس مسعود بھٹی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاسر کھوکھر نے کہا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں مگر جنرل سیکرٹری نے مفاد پرستوں کو ترجیح دیتے ہیں اور نظریاتی کارکنوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو انے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ایسے امیدوار کا بائیکاٹ کریں گے ۔

رشید بٹ نے کہا کہ وقتی اور مفاد پرستی کے حصول کے لئے کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ہے جس سے پارٹی کمزور ہو گئی علاقے میں آج پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ۔

ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر کی موجودگی میں کارکنوں نے کتبے اٹھا کر جنرل سیکرٹری کے خلاف شدید احتجاج کیا اور گو جہانگیر گو کے نعرے لگاتے رہے ۔

ضلعی صدر چوہدری تسلیم ناصر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔انہوں نے چوہدری خضر حیات اور راس مسعود بھٹی کی دو رکنی کمیٹی بنائی جو دونوں طرف سے بات چیت کے بعد رپورٹ پیش کر ے گی جس کو اعلی قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کارکنوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button