جہلماہم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا

جہلم: الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں جہلم صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی27 کے ریٹرننگ افسران ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بجائے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ریٹرننگ آفیسر کے طور پر مقرر کر دیا گیاہے۔

پی پی 27 کے ریٹرننگ آفیسر ضلعی الیکشن کمشنر جہلم خورشید عالم ہونگے ، انہوں نے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی ا پنے دفاتر کے باہر آویزاں کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 28 اگست سے 30 اگست تک جمع ہونگے ، سکروٹنی 4 ستمبر کو ہوگی، اپیلیں 8 ستمبر تک ہوسکیں گی۔

کاغذات کی واپسی 15 ستمبر جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 16 ستمبر کو شائع کی جائیگی ، اورپولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button