جہلم

پاکستان اور رومانیہ کے مابین باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ رومانیہ ایمبیسڈر نکولئی گویا

جہلم/اسلام آباد: پاکستان اور رومانیہ کے مابین باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولئی گویا نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لائن فرحان ڈار کی سربراہی میں وفد سے رومانیہ ایمبسی اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے فرحان ڈار کی کوشش کو سراہا۔

وفد میں کوآرڈینیٹر رانا ساجد، چیئرمین ایجوکیشن و آئی ٹی کمیٹی ایم ڈیSLS سرفراز ملک، چیئرمین ٹیورزم کمیٹی میاں یوسف اور لیگل ایڈوائزر میاں عبید ایڈوکیٹ شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button