جہلم

ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے ۔ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button