جہلم

تنظیم مغلیہ کا شخصیت کی بنیادپر فرخ الطاف، سعید اقبال اور مرزا عبدالغفار کی حمایت کا اعلان

جہلم: تنظیم مغلیہ کا شخصیت کی بنیادپر چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری سعید اقبال اور مرزا عبدالغفار کی حمایت کا اعلان ، الیکشن میں تنظیم مغلیہ غیر سیاسی تنظیم کی بنیاد پر بہتر کارکردگی کے حامل شخصیت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔سرپرست میاں نعیم بشیر

تفصیلات کے مطابق کے ڈی سی میں ضلع جہلم کی سب سے بڑی تنظیم ، تنظیم مغلیہ کے عہدیداران و ممبران کا اجلاس میاں نعیم بشیر مغل کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں ندیم ساجد مغل، میاں محمدساجد، حاجی عمران اسلم ، احسان الحق ، افتخار احمد مغل آئرن سٹور، افتخار حسین ، مرزا زاہدناگی ،مرزا جمشید اشرف ، مرزا نثار ، مرزا افتخار ، رحمان بیگ خانہ بوکی ، عدنان مغل سوہاوہ ، لالہ رزاق ، مرزا گل بہار مغل آباد، مرزا سلیم ، عاشق حسین چک خاصہ، مرزارشید ، مرزا خلیل مدبر و دیگر بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم مغلیہ غیر سیاسی تنظیم ہے اس لئے ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کرے گے جو شخصیت بہتر کارکردگی کا حامل ہے اس کا ساتھ دیا جائیگا۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کرنے پر کے ڈی سی پہنچ گئے اور تنظیم مغلیہ کے تمام عہدیداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے ضلع جہلم میں پہلے بھی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا تھا اور اب مزید ترقیاتی کاموں کرنے کے ساتھ ساتھ سمال انڈسٹری میں سوئی گیس مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ میاں نعیم بشیر میرے بڑے بھائی ہیں میرے دروازے آپ تمام افراد کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ندیم ساجد مغل نے کہا کہ جب ہم نے تنظیم مغلیہ کی بنیاد رکھی تھی تو فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ تنظیم غیر سیاسی ہوگی ، اس لئے ہم نے پارٹی کی بجائے بہتر کارکردگی کی حامل شخصیت کو سپورٹ اورووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، تنظیم مغلیہ پی پی 25 میں مرزا عبدالغفار کی حمایت کرے گی ، پی پی 26 میں چوہدری سعید اقبال کی مکمل حمایت اور سپورٹ کی جائے گی ۔

میاں نعیم بشیر نے کہا کہ ہم نے تین ہفتے تمام حلقوں کے سروے کروائے ہیں ہماری تنظیم کی ٹیم نے تمام تنظیمی ورکروں سے رابطے کئے ہیں کہ ہمیں الیکشن میں کیا کرنا چاہیے تو اکثریت نے مشورہ دیا کہ جس حلقے کی شخصیت بہتر ہے اس کی بغیر پارٹی وابستگی کے مکمل حمایت اور سپورٹ کی جائے کیونکہ اس سے ہماری غیر سیاسی تنظیم پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button