سوہاوہ میں ریلوے لائن پر بنے لکڑی کے سالخوردہ پل سے رکشہ لوڈر نیچے جا گرا، ایک شخص زخمی

0

سوہاوہ: ریلوے لائن پر بنے لکڑی کے سالخوردہ پل سے رکشہ لوڈر نیچے جا گرا، ایک شخص زخمی ، رکشہ لوڈر ریت سے بھرا ہوا تھا پل کراس کرتے ہوئے لکڑی کے تختے ٹوٹ گئے اور وہ ریلوے ٹریک پر جاگرا، ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہی جسے ریلوے اہلکاروں نے رکشہ لوڈر کو ریلوے ٹریک سے فوری ہٹا کر بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر ریلوے لائن پر بنے لکڑی کے سالخوردہ پل سے رکشہ لوڈر نیچے جا گر جس کے نتیجے میں لوڈر ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی لوگوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا جسے طبی امداد دی گئی۔

رکشہ لوڈر ریت سے بھرا ہوا تھا پل کراس کرتے ہوئے لکڑی کے تختے ٹوٹ گئے اور وہ ریلوے ٹریک پر جاگراجس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ ریلوے اہلکاروں نے رکشہ لوڈر کو ریلوے ٹریک سے فوری ہٹا کرٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کیا۔

یاد رہے سوہاوہ شہر کے نزدیک تمام ریلوے پل خستہ حالی کا شکار ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.