جہلم میں گاڑیاں چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، معروف سماجی شخصیت کی گاڑی گلفام بازار سے چوری

0

جہلم میں گاڑیاں چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، معروف سماجی شخصیت ملک عدنان کی گاڑی گلفام بازار سے چوری، پولیس کو کار کی چوری سے آگاہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکی گاڑیاں چوری ہونا معمول بن گیا ہے، کالا گجراں کی معروف اور کاروباری شخصیت ملک عدنان کی کالا گجراں کے گلفام بازار سے ایکس ایل آئی گاڑی نامعلوم افراد لے اڑے۔

ملک عدنان کے مطابق انکی گاڑی 213 ZVسفید رنگ ایکس ایل آئی 2013 ماڈل جو کہ گلفام بازار میں کھڑی تھی کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد لے اڑے۔ ملک عدنان نے چوری کی گاڑی چوری کی درخواست متعلقہ پولیس کو دے دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.