دینہاہم خبریں

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے گن مین کی غنڈہ گردی، قصاب پر بہیمانہ تشدد، تھانے بند کر دیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے گن مین کا قصاب پر بہیمانہ تشدد ، مار پیٹ کے بعد تشدد کرتا ہوا چوکی سٹی دینہ لے گیا، جہاں پر نوجوان کو پابند ِسلاسل کر دیا گیا، شہریوں کا جنرل کونسلر شیخ طاہر جاوید کے ہمراہ چوک میں شدید احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے گن مین نے مین بازار کے قصاب مزدور کو تشدد اور مار پیٹ کر کے حوالات میں بند کر دیا ،شہریوں کی کثیر تعداد جن میں قریشی برادری کی اکثریت تھی چوکی سٹی دینہ پہنچ گئے اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا، متاثرہ نوجوان عتیق سلطان جسے تشدد کے بعد حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد دیکھ کر رہا کر دیا گیا جس نے بتایا کہ مجھے اے سی دینہ کے گن مین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ بنانے کی بھی دھمکی دی ہے ، اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے ، سر عام تشدد اور مار پیٹ کون سے قانون کے تحت کی گئی ہے۔

شہری اور سماجی حلقوں نے بھی اس خلاف قانون واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button