جہلم

مرکزی انجمن تاجران جہلم کے انتخابات، محمد عارف چوہدری بھاری اکثریت سے صدر منتخب

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے 2018-20کے انتخابات مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئے ۔

یہ انتخابات چیئرمین الیکشن کمیشن خواجہ محمد آصف جاوید،الحاج ظہور عالم بٹ اور سیکرٹری طاہر ایوب سیٹھی کے علاوہ ممبران الیکشن کمیشن شیخ محمد احسان ،طارق محمود دول،شہزاد وسیم ڈار،چوہدری محمد شعیب ،ذوالفقارعلی کاشف،شوکت سلیم ڈار کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی انجمن تاجران کی تمام ایسوسی ایشن کے صدور نے حصہ لیا جبکہ نتائج کے مطابق محمد عارف چوہدری تیسری بار مرکزی انجمن تاجران کے دو سال کیلئے صدر منتخب ہوئے۔

مرکزی انجمن تاجران کے نومنتخب صدر محمد عارف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران کے انتخابات میں انجمن تاجران کی 74ایسوسی ایشن کے صدور نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا ہے اس کا میں نہ صرف شکریہ ادا کرتا ہوں بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ میرے لیے یہ ذمہ داری ایک امتحان بھی ہے اور آزمائش بھی ۔جسے میں اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر تاجروں کا قرض جو انہوں نے مجھے عزت کی صورت میں زیا وہ لٹاؤں گا۔

اس موقع پر انجمن تاجران کی ایسوسی ایشن کے صدور جن میں محمد رفیق اویسی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی،عبدالقادر شاہین ،شیخ محمد احسان،ظہورعالم بٹ،شہزاد وسیم ڈار،خواجہ محمد آصف جاوید،خواجہ ناصر ڈار،چوہدری سعید اللہ مدبر،شیخ واحد گوگا،عاشق شکور بٹ،طاہر ایوب سیٹھی،ذوالفقار علی کاشف،چوہدری محمد شعیب،اعجاز ڈار،ڈاکٹر محمد خلیل،جہانزیب اتاترک،صدر پریس کلب ملک وسیم کاکازی ،ملک فدا،جاوید بھٹی،دلنواز احمد،ظفر ڈار،شیخ محمد شفیق،حاجی چوہدری سعید احمد،مرزا عبدالجبار،چوہدری ساریہ پرویز،حاجی میاں طاہر کے علاوہ سینکڑوں صدور موجود تھے۔

اس موقع پر محمد رفیق اویسی ،خواجہ محمد آصف جاوید،خواجہ ناصر ڈار،چوہدری محمد شعیب،چوہدری سعید احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا کہ تاجروں نے جس طرح محمد عارف چوہدری پر تیسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ دے کر انہیں بحیثیت صدر منتخب کیا ہے اس لیے ان پر اب یہ فرض ہو گیا ہے کہ اب تاجروں کے مفادات کی نگرانی کریں اور ان کا ساتھ دیں کیونکہ ان کیلئے تمام تاجر برابری کی بنیاد پر ایک ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر انجمن تاجران خواجہ محمد آصف جاوید ،الحاج ظہور عالم بٹ اور ان کے ممبران بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ان انتخابات کو بڑے خوبصورت طریقے سے تمام ایسوسی ایشن کے صدور کے مابین باہمی اعتماد کی فضاء قائم کر کے انتخاب کروائے وہ قابل تحسین ہے جبکہ اب تمام تاجر محمد عارف چوہدری کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کے شانہ بشانہ چل کر تاجروں کے حقوق کی پاسداری کریںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button