جہلماہم خبریں

جہلم میں شادی پر شدید آتش بازی، پولیس نے ملزمان کی بجائے خانہ پوری کیلئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا

جہلم: پیسے کی چمک نے پولیس کالا چوکی کو دھندلا دیا، کوٹھہ پرانا میں شادی کے موقع پر شدید آتش بازی پر چھاپہ ، مرکزی ملزمان کی بجائے خانہ پوری کیلئے تین افراد کو گرفتار کرلیا، دولہا کو مبینہ طور پر نقدی لے کر گرفتارنہ کیا، ڈی پی او جہلم سے نوٹس کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو جہلم کے علاقہ کوٹھہ پرانا میں نودولتیئے خاندان کی شادی میں اندھا دھند آتش بازی ، ساونڈ سسٹم کے بے دریغ استعمال اورسینکڑوں افراد کو ایک گھر میں جمع کرکے ایس اوپیز کو ہوامیں اڑانے پر کالا چوکی پولیس نے چھاپہ مارا۔
عینی شاہدین کے مطابق دولہا افضال ناصر اورآتش بازی کرنے والے اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کی بجائے مبینہ طور پر پیسے کی چمک نے کام دکھایا اور پولیس نے قانون شکن مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے تین افراد ناصر، سہیل اور ذوالفقار کو خانہ پوری کرنے کیلئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ اصل ملزمان کو پولیس اہلکاروں نے پیسے کی چمک پر خود سائیڈ پر کر دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نام نہاد کاروائیاں کرتی ہے صرف پیسے کی خاطر چھاپے مارے جاتے ہیں اور نقدی ملنے پر فرضی ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے اس طرح قانون کا نفاذ کیسے ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button