جہلم

رمضان میں ہر نیک عمل کا کئی گناہ زیادہ ثواب ملتا ہے۔ چوہدری زاہد اختر

جہلم: رمضان المبارک مومنون کے لئے بہار ہے، اس ماہ میں اللہ کریم اپنے بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے، اس کے بندے روزے رکھ کر اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں ،روزہ دارپر رحمتوں برکتوں کا نزول ہوتا ہے رمضان میں ہر نیک عمل کا کئی گناہ زیادہ ثواب ملتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے سابق صدر چوہدری زاہد اختر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پریشان ہیں کاروبار بند ہیں ہر بند ہ پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقو ق اللہ ،حقوق العباد پورے کئے جائیں ،بالخصوص سفید پوش طبقے کا خصوصی خیال رکھاجائے ،اللہ تعالیٰ اپنے حقو ق معاف کردے گا وہ غفوررحیم ہے بندوں کے حقوق نہیں معاف کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button