ڈومیلی کے نواحی علاقہ پھڈیال میں ماں، بیٹی اور بیٹا قتل

0

ڈومیلی : نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ماں ،بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ،قتل کی وجہ خاندانی دشمنی بھی ہو سکتی ہے، پولیس ذرائع۔

تفصیلات کے مطابق پھڈیال پولیس تھانہ ڈومیلی کی حدود میں تہرے قتل کی لرزا خیز واردات میں نامعلوم افراد نے ساجد مرحوم کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اس کی 30سالہ بیوی نرگس ساجد ، بیٹے ذیشان ساجد اور بیٹی بسمہ ساجد کو قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے دوران تینوں ماں بیٹی اور بیٹے کو تین تین فائر لگے ،واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او رانا زاہد اپبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ پہنچا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ خاندانی دشمنی ہو سکتی ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.