جہلم

لیبر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ وزٹ کی آڑ میں منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف عمل ہے۔ حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم: پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر و زونل سیکرٹری حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دفاتر میں کم اور فیکٹری مالکان کو وزٹ کی آڑ میں منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف عمل ہے اور انہیں مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی سروکار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے مزدوروں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کیوجہ سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹریوں ، شہر میں واقع تجارتی مراکز میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہاہے، جس کیوجہ سے مزدور مہنگائی کے اس پرفتن دور میں شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر کی غفلت ولاپرواہی کیوجہ سے مزدوروں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، 10 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مزدوروں کو بیٹیوں کے لئے شادی گرانٹ اور وفات پانے والے مزدوروں کے لواحقین کو ڈیتھ گرانٹ ادا کرنے کی بجائے چکر لگوائے جاتے ہیں ۔ جس کیوجہ سے وفات پانے والے مزدوروں کی بیوہ شدگان مالی مشکلات کا شکار ہو چکی ہیں۔

مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے محکمہ لیبر کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں فرض شناس ایماندار افسران و عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ محنت کشوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button