جہلماہم خبریں

جہلم میں فحش فلموں کی دکانوں کی بھرمار، شاندار چوک فحش فلموں کی وجہ سے بدنام ہونے لگا

جہلم: شہر کا مشہور علاقہ شاندار چوک و گردونواح میں فحش فلموں کی دوکانوں کی بھرمار ، جہلم شہر کے عین وسط میں واقع شاندار چوک فحش فلموں کی وجہ سے بدنام ہونے لگا۔، مقامی پولیس اور ذمہ دار ادارے آنکھیں موند کر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے عین وسط میں واقع شاندار چوک اور گردونواح کے علاقوں میں فحش فلمیں اپ لوڈ کرکے دینے والوں کی دوکانو ں پر کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے ،دوکانداروں نے بھاری کرایوں پر چھوٹی چھوٹی دوکانیں لیکر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیاہے۔

ہر دوکان پر2/3 کمپیوٹرز میں ہزاروں فحش فلمیں فولڈروں میں محفوظ کی ہوئی ہیں ،جہاں شوقین افراد موبائلزفونز،یوایس بیز اور ایس ڈی کارڈ میں فحش فلمیں اپ لوڈ کرواتے دکھائی دیتے ہیں ، صرف دس روپے کے عوض ہر قسم کی مطلوبہ فحش فلمیں ان دوکانوں پر عام دستیاب ہے۔

عریاں فلموں کے عام دستیاب ہونے سے نوجوان نسل پرانتہائی برا اثرمرتب ہو رہا ہے ، جن دفاتر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوںاکٹھے کام کرتے ہیں اور سکولوں و کالجوں میں اکٹھے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان فلموں کی وجہ سے بیہودگی بڑھ رہی ہے۔

جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی و شہری تنظیموں کے عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے ضلعی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پھیلنے والی بے حیائی کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button