جہلم

اپنے ذاتی مفاد کے حصول کیلئے نواز شریف ملک دشمن قوتوں کی زبان بول رہے ہیں۔ فیصل فرید چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء معروف قانون دان فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ سرکس ناکام ہو گئی،پاکستان ڈکیت موومنٹ کے سرغنہ نواز شریف نے ملکی سلامتی کے اداروں اور انکے سربراہان کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ ناقابل برداشت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی کے باسی ہیں، اس دھرتی سے بھی مسلم لیگ (ن) کے چندافراد نے شرکت کی میرا ان سے سوال ہے کہ وہ ملک اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں یا ایک ڈاکو کے بیانیے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

فیصل فرید چوہدری نے نواز شریف کے فوج مخالف بیانہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع کی ضامن ہے، اپنے ذاتی مفاد کے حصول کے لیے نواز شریف ملک دشمن قوتوں کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ پاک فوج کمزور ہو اور ملک کا دفاع کمزرو ہو مگر محب وطن پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ضلع جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ضلع کا کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں کا بچہ دفاع وطن پر قربان نہ ہوا ہو مسلم لیگ ن ضلع جہلم کو چاہیے کہ نواز شریف کے بیانہ کی بھرپور مذمت کرے بصورت دیگر انکا شمار بھی وطن دشمن عناصر کی حمایت کرنے والوں میں ہو گا۔

فیصل فرید چوہدری نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی نواز شریف کے بیانہ کو مسترد کرتا ہے، پی ڈی اہم کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کے فوج مخالف بیانہ کو مسترد کرتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے، یہ حکومت نہ صرف پانچ سال پورے کرے گی بلکہ اگلی حکومت بھی بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button