روہتاس روڈ جہلم شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گڑھے، گاڑیوں کا گزرنا محال

0

جہلم: روہتاس روڈ جہلم شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جگہ جگہ گڑھے ، عوامی حلقوں کا اصلاح واحوال کا مطالبہ۔ تقریبا دس سال پہلے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی گرانٹ سے اس روڈ کی تعمیر و توسیع ہوئی اس کے بعد اس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہونے کے باوجود ان کے گزرنے کی وجہ سے اب یہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔

کئی بار انتظامیہ کو توجہ دلانے کے باوجود ابھی تک نہ تو ان ہیوی گاڑیوں کا داخلہ اس روڈ پر روکا جا سکا ہے اور نہ ہی محکمہ ہائی وے نے اس روڈ پر توجہ دی ہے جس کی وجہ سے یہ اب جگہ جگہ گڑھوں میں تبدیل ہو گئی ہے حالانکہ یہ روڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم کو تحصیل پنڈدادنخان اور موٹروے سے ملانے والی واحد رابطہ سڑک کا حصہ ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اس سلسلہ میں نوٹس لیں اور ہیوی گاڑیوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کروائیں اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ہائی وے کے ارباب اختیار بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر و مرمت کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.