پنڈدادنخاناہم خبریں

جلالپورشریف کندوال نہر تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گی۔ چوہدری فیصل فرید

پنڈدادنخان: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل فرید چوہدری نے جلالپور نہر منصوبہ کا جائزہ لینے کے کئے عمائدین علاقہ کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی ملاقات کی۔

سی او ریوینیو ڈاکٹر وقار نے تحصیلدار پنڈدادنخان سید طاہر شاہ اور اے ڈی ایل آر کو وراثتی انتقالات فوری طور پر ململ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے زرعی اراضی کمپیوٹر سنٹر کی پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔ خانہ کاشت اور ملکیت سے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہر ہفتے پنڈ دادنخان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

پرجیکٹ ڈائریکٹر رضا عباسی نے سیلابی نالوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے موضع مڑیالا، شاہ کمیر اور بھائی لڈن کے علاقہ مکینوں کے لئی انکی زمینوں تک پہنچنے کے لئی پل بنوانے کو یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر کندوال سے ملک افتخار، ملک نذر، ملک اسد، اور جیٹھل سے چوہدری مناظر حسین نے علاقہ مکینوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کی۔

چوہدری فیصل نے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر، سی او ریوینیو ڈاکٹر وقار، اے سی پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارہ، پراجیکٹ منیجر جلالپور نہر رضا عباسی اور انکی ٹیم سے زمینوں کے معاوضہ اور دیگر تکنیکی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہر علاقے کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کی حکومت کا انمول تحفہ ہے۔ اسکا ثمر رہتی دنیا تک اہل علاقہ کو ملتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button