ڈومیلی میں نامعلوم چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر قیمتی موبائل اور سامان لے اُڑے

0

ڈومیلی میں نا معلوم چور رات کی تاریکی میں دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل اور قیمتی سامان لے اُڑے، تھانہ ڈومیلی پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس تھانہ ڈومیلی کی حدود مغل آباد میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موبائل شاپ کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان لے اُڑے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.