ڈومیلی

ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کا ڈاکٹر فضل الحق کے ہمراہ ڈومیلی کا دورہ

ڈومیلی: چوہدری فرخ الطاف MNAڈاکٹر فضل الحق فضلی کے ہمراہ ڈومیلی پدھری آمد،ڈومیلی میں ماسڑذیشان منیرکیانی کے والد اور پدھری میں چوہدری عثمان مانی کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری فرخ الطاف ایم این اے اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کی مرزا جمشید سابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی کے ہمراہ راشد منیرکیانی اور ماسٹر ذیشان کیانی کے گھر آمدہوئی،انکے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اظہارافسوس کیا۔

اس کے بعد پدھری کی ڈھوک بابانور میں چوہدری عثمان مانی کے چچا،کرنل اعجاز کے بھائی چوہدری مسعود احمد کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی،اورلواحقین سے تعزیت کی،اس کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button