پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلم

جہلم میں پولیس کی کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلامی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو پولیس نے گارڈ آف آرنر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی ایچ کیو جہلم کے ڈاکٹرز اور عملے کو فرنٹ لائن پر مریضوں کا علاج کرنے پر جہلم پولیس کے جوانوں کی طرف سے سلامی دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر عملے کو بھی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، اے ایم ایس شعیب کیانی، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو سمیت ضلع بھر سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر موجود تھے ۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان، پولیس، ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن جہلم، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، مقامی میڈیا جہلم سمیت دیگر ضلعی محکموں کا کردارقابلِ ستائش ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے نے اس موقع پر کہا ہے کہ جہلم پولیس کامورال بلند ہے اور وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے ،سلامی کے موقع پر موجود تمام افراد میں ایک میٹر تک فاصلہ رکھا گیا، ڈپٹی کمشنر نے جہلم کے غیور عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close