پنڈدادنخان

عمران خان پی ٹی آئی کو گراس روٹ لیول سے اٹھانے والے ساتھیوں کا بھرم قائم رکھیں۔ سکندر حیات

دھریالہ جالپ: عمران خان اپنے دیرینہ کارکنوں اور پی ٹی آئی کو گراس روٹ لیول سے اٹھانے والے ساتھیوں کے بھرم قائم رکھیں،پارٹی کا گراف بلندہوتا دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کل پھر کسی اور جماعت کا حصہ ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے سابق صدراور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 27 سکندر حیات گوندل نے دھریالہ جالپ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم تحریک انصاف کو ابتدائی سطح سے اجاگر کررہے تھے تو آج کے چوری کھانے والے کہیں نظر نہ آتے تھے ،چیئرمین عمران خان ضمنی الیکشن پی پی 27 کیلئے ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کریں اورتحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کیلئے کام کرنے والوں کی خدمات کوبھی مدنظر رکھا جائے۔

سکندرحیات گوندل نے کہا کہ ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوبھی کئے جائیں اور یہ بھی دیکھا جائے کہ حلقہ پی پی 27 کے مسائل کیلئے کس امیدوار کا منشور عوام دوست ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button