ملک کے لیے تین جنگیں لڑنے والے غدار نہیں۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

0

کھیوڑہ : پرویز مشرف کی سزاے موت پر خوشیاں منانے والے تھوڑا صبر کریں ممکن ہے ڈان لیکس اور ممبئی حملے پاکستان سے ہونے والے کیس کھل جائیں، سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ملک کے لیے تین جنگیں لڑنے والے غدار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے پرویز مشرف کو غداری مقدمہ میں ملنے والی سزائے موت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں ان سے سیاسی اختلافات ہوسکتے مگر غداری جیسے الزامات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہو چکا ہے تو ایسے وقت میں ایسے یک طرفہ فیصلے دینا میں جگ ہنسائی کا باعث بننے کے سوا کچھ نہیںہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.